پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین پلیئرز کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا۔
پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔
کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے۔
حارث رؤف کو اور اسامہ میر کو پانچ ، پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے جب کہ زمان خان کو چار میچز کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
قومی کرکٹرز کو7 سے 28 دسمبر کے درمیان کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم اس وقت 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔
حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کرلیا تھا۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔