31

لطیف کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے مشاورت

 ناموروکیل وپیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نےپی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے مشاورت شروع کردی ۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ دوستوں کے ساتھ بھی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق مشورہ کررہا ہوں۔جو ملک کے لیے بہتر ہو گا وہ فیصلہ کروں گا۔ سابق چیئرمین اصرار کر رہے ہیں کہ ملک اور پارٹی کو آپکی ضرورت ہے پارٹی میں آ جائیں۔