41

انڈر اینڈ اوور انوائسنگ روکنے کیلیے چار ممالک سے ڈیٹا ایکسچینج کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے ایف بی آر کو نئے اہداف دے دیے، نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کرچکا ہے۔