39

سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

 سعودی عرب میں شدید بارشوں،ژالہ باری،تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کردیاگیا۔

 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ حائل، تبوک، الباحہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، الجوف اورحدود شمالیہ ریجن موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، جبکہ بارش کے ساتھ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل کی جانب سے الرٹ کے مطابق موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص میں شدید بارشیں ہوں گی۔