30

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر T20 میں سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا لیکن ہوم سیریز میں تین میچ جیتنے کے بعد بھارت  213 میچز میں 136 جیت کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان 226 میچز میں 135 جیت کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ  102 جیت کیساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گرائونڈ پر 12 سیریز کے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے، اس کی آخری سیریز شکست فروری 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوئی تھی۔