38

نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

نگران حکومت نے نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،نجکاری کمیشن بورڈ نے نندی پوراور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی ،نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی۔