30

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری

نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی صدارت میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دونوں پاور پلانٹس کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔