24

ہم غازیوں ، شہداء کے ساتھ تھےہیں اور رہیں گے،شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی میں  ورکرز کنونشن، شیر افضل مروت کے خطاب نے ماحول بنا دیا۔

نائب صدر  پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہونے چاہیے، شہداء نے اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہے،وقت کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو عوام اور کارکن پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،ہم غازیوں اور شہداء کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے،سخت حالات میں کنونشن اس بات کی عکاسی ہے کہ خیبرپختونخوا کپتان کا ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتحابات کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کی راہ میں روکاوٹیں  ڈالناناانصافی ہے،پی ڈی ایم نے عوام اور خصوصاً نوجوان نسل کو بے روزگاری،غربت اور بدامنی تحفے میں دیا،نوازشریف کو زبردستی عوام پرمسلط کیا جارہا ہے۔