32

ایک ہفتے میں 13 اشیائےضروریہ مہنگی، 14 کے نرخوں میں کمی آئی،رپورٹ

مسلسل تیسرےہفتےمہنگائی کی سالانہ شرح 41 فیصد سےزیادہ ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.23 فیصد کمی سے 41.05 فیصدریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائےضروریہ مہنگی، 14 کے نرخوں میں کمی آئی،اوراس دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 رپورٹ کے مطابق پیاز 18.25 فیصد، لہسن 2.35 فیصد، دال چنا 1.09 فیصد مہنگی ہوئی، دال مسور، چاول، انڈے اور جلانےکی لکڑی بھی مہنگائی ہوئی۔ ٹماٹر، جبکہ آلو، چکن، چینی، چائے، گھی، گندم کا آٹا، دال مونگ اور ایل پی جی سستی ہوئی۔

 گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز میں 1108 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا،سالانہ بنیاد پرگندم کا آٹا 87 فیصد، مرچ 82 فیصد، چاول 76 فیصد مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات گڑ کے نرخوں میں 51 فیصد، چائے 48 فیصد، دال ماش 45 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ ایک سال میں سیگریٹ 94 فیصد اورجوتے 58 فیصد تک مہنگے۔