42

سفارتی کوششیں ناکام،اسرائیلی فوج کا سائرن بجاکردوبارہ جنگ کا اعلان

سفارتی کوششیں ناکام،حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سات روز بعد عارضی جنگ بندی ختم ہوگئی ہے،جس کے بعد شمالی غزہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا،اسرائیلی فوج  نے سائرن بجاکر دوبارہ جنگ شروع ہونے کا اعلان کیا۔

عینی شاہدین کےمطابق اسرائیل نے شمالی اور وسطی غزہ میں نصیرات اور بوریج پناہ گزین کیمپوں کے قریب بمباری کی،فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

مصر،قطراورامریکی ثالثی میں ہونے والی سات روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران دونوں طرف کے قیدیوں کو رہا کیا گیا، غزہ میں امدادی سامان بھیجا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

اسرائیلی حکام نے معاہدے کیمطابق 63 فلسطینی خواتین اور 147 بچوں کو رہا کیا،حماس نے 105اسرائیلی یرغمالیوں کورہا کیا گیا

مصری حکام کے مطابق 2,781 امدادی ٹرک جنگ بندی کے دوران رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔