72

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ  429 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2040 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔