66

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے حریف تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ اپنی جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔

پاکستان کے باکسر عثمان وزیر کا بنکاک میں انٹرنیشنل ریکنگ فائٹ میں تھائی لینڈ کے باکسر سے مقابلہ تھا۔

عثمان وزیر نے تیسرے ہی راؤنڈ میں تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا اور انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ اپنے نام کرلی۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔

USMAN WAZIR_1

یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر بدستور ناقابل شکست ہیں، وہ مسلسل 12 ویں فائٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کیلئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے پُرعزم ہوں۔

تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر یاسر حسین نے بھی عثمان وزیر کی فائٹ دیکھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر نے فائٹ جیت کر  تھائی لینڈ میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔