34

چیئرمین پی ٹی آئی طبی معائنہ میں صحت مند قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان طبی معائنہ میں صحت مند قرار دے دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت درست قرار دی۔