30

انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا

چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ریکار ڈی کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 39 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔