73

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول 20 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق مٹی کا تیل فی لیٹر 2روپے 82 پیسےکی کمی اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے کیا جائے گا۔