نیشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارتی (نیپرا) نے کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظرثانی فیصلہ جاری کردیا۔
کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظر ثانی فیصلہ جاری کردیا گیا، نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا۔
کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لینے کی اجازت دی ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی ریکوری پر عملدرآمد 2 ماہ میں کیا جائے، نیپرا نے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا ہے۔
نیپرا نے نظرثانی فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
نوٹیفکیشن کے بعد دو ماہ میں کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے، پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق وضاحت مانگی تھی۔
وفاقی حکومت نے جولائی تا دسمبر 2019 انڈسٹریل ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا، پیکیج کا اطلاق پیک آورز اور آف پیک آورز کے لیے تھا، حکومت نے 22 جنوری 2020 کو آف پیک آورز کے لیے رعایت ختم کردی تھی۔
حکومتی فیصلے کے بعد کے الیکٹرک نے سبسڈی کی رقم کی وصولی شروع کردی تھی۔
عدالت میں چیلنج ہونے پر سبسڈی کی وصولی روک دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصلہ جاری کیا گیا، سبسڈی دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔