32

ورلڈکپ فائنل میں شکست ،ویرات کا ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سے چھٹی لینے کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی جانب سے وائٹ بال سیریز سے چھٹی لیے جانے کا امکان ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی۔