35

اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے، نواز شریف

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے معاملات کو اللہ پر چھوڑ ا تھا، اللہ تعالیٰ نے بڑا کرم کیا،مالک کا شکر ہے۔

نواز شریف سے سوال ہوا کہ بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن گئے ہیں ، کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔