570

پاکستان کے پولٹری برآمدات میں کمی

پشاور۔ افغانستان میں برڈ فلو کے باعث پاکستان سے پولٹری کی برآمدات میں کمی آ گئی ہے ٗ جلال آباد ٗ کابل سمیت افغانستان کے مختلف شہروں کو امپورٹ کی مد میں10ہزارکم مرغیاں بھجوائی گئی ہیں افغانستان کے تاجروں نے پاکستان سے پولٹری کی درآمدات میں عارضی طور پر کمی کردی ہے۔

پولٹری کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مطابق افغانستان میں برڈ فلو کی وباء پھیلی ہو ئی ہے اور کابل ٗ جلال آباد ٗ خوست میں برڈ فلو کے باعث ہزاروں مرغیاں ہلاک ہو ئی ہیں اس سے قبل سمگلنگ کے ذریعے بھی پاکستان سے جانور اور مرغیاں بھجوائی جاتی تھیں تاہم بارڈر پر سیکورٹی اقدامات سخت ہونے پر سمگلنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔