65

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، سینکڑوں روپے مزید بڑھ گئی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2062 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث  مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

صرافہ بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر دو لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی سطح پر آگئی۔