101

امام الحق نے اہلیہ انمول کا حقیقی اکاونٹ مداحوں کو بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تقاریب میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دیئے ۔

امام الحق کی اہلیہ شادی سے قبل خبروں کی زینت اس وقت بنی جب مشہور فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے کی جانب سے ان کی عروسی جوڑے میں تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔

امام الحق کی اہلیہ انمول محمود پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور ناورے کی رہائشی ہیں تاہم اب وہ پاکستانی ہو چکی ہیں ،انمول محمود کے منظر عام پر آتے ہی ان کے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر درجنوں اکاونٹ وجود میں آئے جس پر شادی کی تصاویر شیئر کی جاتی رہیں تاہم اب کھلاڑی نے خود میدان سنبھالتے ہوئے ان تمام اکاونٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اہلیہ کا حقیقی انسٹاگرام اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا ہے ۔

امام الحق نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اہلیہ کے انسٹاگرام اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ کہا کہ ’’دوستو میری اہلیہ کا انسٹاگرام کے علاوہ کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر یا فیس بک پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے ۔‘‘