57

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس پر نیب کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت نے دسمبر 2018 کو ریفرنس میں نوازشریف کو بری کیا تھا جبکہ نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

دوسری جانب ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت بھی کل ہوگی۔