37

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام مکمل کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام کرلیا ہے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی، عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مجوزہ شیڈول تیارکرلیا ہے جس کو جاری کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن جنوری کے پہلے ہفتے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کرے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دسمبر کے تیسرے ہفتے تک کی جائِے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی، عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔