29

نواز،شہبازشریف،زرداری خودکواحتساب کیلئے پیش کریں،سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ  میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں  نواز شریف شہباز شریف  زرداری بھی خود کوپیش کریں۔

جماعت اسلامی کا خوشحال پاکستان کارواں ڈیرا غازی خان سے آج کوٹ مٹھن پہنچ گیا ۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کوٹ مٹھن کمیٹی چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے یہ فلسطین میں جہاد کے لیے تیار ہے۔ پاکستان حکومت پیاز ٹماٹر نہیں فلسطین کو اسلحہ فراہم کرے۔

سراج الحق کاکہنا تھاکہ  اب شیر کا دور ختم ہوا اب تیر اور بیٹ کا دور ختم ہوا۔ اب عدل کا دور ہوگا،انصاف اور امن اور ترازو کا دور ہوگا۔ آپ اگر کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں تو ترازو کا ساتھ دیں۔

  امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم ہیں لیکن تمام جماعتیں خاموش ہیں۔ فرانس میں قرآن پاک کی توہین ہوئی ان پارٹیوں نے ایک احتجاج نہیں کیا۔ یہ پارٹیاں امریکہ اور اس کے سفیر سے ڈرتی ہیں ہم اللہ سے ڈرتے ہیں۔ فلسطین کے مسئلہ پر ن لیگ، پیپلز پارٹی نے کوئی ر یلی نہیں نکالی کہ کیونکہ یہ امریکہ سے ڈرتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کامزید کہنا تھاکہ  سودی نظام ایک حصہ استحصالی نظام ہے ۔ سودی نظام ایک ظالمانہ نظام ہے۔