56

بابر اعظم اور رضوان کی ٹریننگ کیمپ سے دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ کیمپ سے ایک اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے رولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہوگیا ہے ، کھلاڑیوں نے کیمپ میں ٹریننگ کی اور دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

 

پریکٹس میچ کے دوران سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بابر مذاق میں رضوان کو مارنے کے لئے بیٹ اٹھائے انکے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میچ کے دوران بابر جب باؤلر سے بات کرنے کے لئے وکٹ چھوڑتے ہیں تو رضوان انہیں آؤٹ کرنے کے لئے گیند وکٹوں کی طرف پھینکتے ہیں اور امپائر سے آؤٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

 

رضوان کی اپیل کے بعد بابر مذاق میں اپنا بیٹ اٹھائے انہیں مارنے کے لئے انکے پیچھے بھاگنے لگ جاتے ہیں۔

قومی ٹیم کے دونوں سٹارز کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور صارفین کی جانب سے کافی پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹریننگ کیمپ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں بابر اعظم ساتھی کھلاڑی سعود شکیل کو ’’ چھوٹا ڈان ‘‘ کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔