کویت سٹی: کویت کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر دفاع اور داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے انہی الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کو فنڈز واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔
ان الزامات پر شیخ جابر نے 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور یوں ان کا 8 سالہ وزارت عظمیٰ کا دور ختم ہوگیا تھا۔ وزیر دفاع کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔
ان دونوں رہنماؤں پر سوا 78 کروڑ ڈالر (240 ملین دینار) کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا تاہم دونوں کو 2022 میں بری کردیا گیا تھا۔
بعد زاں استغاثہ کی درخواست کیس دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت نے وزیر دفاع کو 7 سال قید کی سزا سنائی اور وزیراعظم کو غبن شدہ رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔