219

شاہد آفریدی کا وہ چھکا جس پر انھیں 12 رنز ملے

کراچی: کرکٹ کے میدانوں میں بولرز کے چھکے چھڑانے والے مایہ ناز آل راؤنڈر اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے دنیا کا سب سے اونچا چھکا لگانے کے ساتھ ساتھ اب تک دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ 

 

کرکٹ کی تاریخ میں سر گیری سوبرز سے لے کر ویراٹ کوہلی تک سیکڑوں بلے بازوں نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا لیکن چند بلے باز ایسے بھی ہیں جو  کریز پر آتے ہی بلے کو گھمانا شروع کرتے تو گیند زمین پر آنے کو ترستی جب کہ بولر انہیں گیند کراتے ہوئے  ایک مرتبہ سوچتے ضرور ہوں گے۔ ایسے بلے بازوں کی ایک لمبی فہرست میں سرفہرست قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نازآل راؤنڈر شاہد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جنہیں دنیا بوم بوم کے نام سے یاد کرتی ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والے شاہد آفریدی کی وجہ شہرت ان کے زوردار اور لمبے چھکے ہیں جنہیں دیکھ کر عوام ناصرف محظوظ ہوتے تھے بلکہ مخالف ٹیم پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہوجاتی تھی جو میدان میں انتہائی اہمیت کی حامل  ہے۔