39

آئندہ 5سالوں میں مری سمیت ملک کی تقدیربدل دیں گے:مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللہ تعالی نے نوازشریف سے لی،اللہ نے موقع دیا تومری کی تقدیربدل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز  شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللہ تعالی نے نوازشریف سے لی، پاکستان کے کسی لیڈر کو اگر کہہ سکتے ہیں کہ وہ اِس مٹی کا بیٹا ہے تو وہ نوازشریف ہیں،اللہ نے موقع دیا تومری کی تقدیربدل دیں گے۔

 مریم نواز نے مزید کہا کہ محمد نوازشریف کو 4 سال ملک سے دوررہنا پڑا،مری سے ہمارے خاندان کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔