41

اسلام آباد سےساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون پکڑے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئےساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔

 

کسٹمز حکام کے مطابق گولڑہ موڑ پرخفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، اور پکڑے گئےموبائل فونز کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام نے بتایا کہ2 افراد گرفتار،اسپیشل جج سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔