42

190 ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں۔

نیب کے پراسیکیوٹر مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچے، جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے۔

گزشتہ روز نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم 6 گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مستنصرامام اور محمد غفران شامل تھے، جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے کانفرنس روم میں تفتیش کی۔