39

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پی این این: امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی، معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے ائیرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران امام کعبہ پاکستان میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔