36

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر مقرر

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل خان مروت کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر بنا دیا گیا۔

پارٹی کی جانب سے شیر افضل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرپی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ شیر افضل خان مروت کو فوری طور پر پارٹی کا سینیئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔