34

محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجنا بند کر دیا

 محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی افغانیوں کو افغانستان بھیجنا بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے غیر قانونی افغانیوں کو طور خم بارڈر پر وصول کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو  ملک بدر کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے ،  محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں افغان حکام سے مذاکرات کے بعد معاملہ دوبارہ دیکھیں گے ۔