سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔
برِکس اجلاس سے ورچوئل خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے، 1667ء کی تعین کردہ حد بندی کی بنیاد پر خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔
محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ غزہ پر حملے روکنے کیلئے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے جبری بیدخلی ناقابل قبول ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے جامع امن مذاکرات کی شروعات ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے، سعودی عرب نے کشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکید کی تھی۔