116

جلد ٹیپ بال کا بھی ورلڈ کپ ہو گا، سرفراز احمد

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹیپ بال کرکٹ بہت تیزی مقبول ہورہی ہے ، جلد اس کا بھی ورلڈ کپ ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی سے ایجاد ہونے والی کرکٹ ملک بھر میں کھیلی جارہی ہے ، ٹی 20کرکٹ بھی کراچی سے شروع ہوئی ، ٹیپ بال کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس کا بھی ورلڈ کپ بھی ہوگا۔