36

فائنل میں شکست، بھارتیوں کی میکسویل اور ہیڈ کے اہلخانہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

آئی سی سی ورلڈکپ  فائنل میں شکست کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کے اہلخانہ کو قتل اور ریب کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلوی بیٹرز میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ وینی رامن اور  ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے میکسویل کی اہلیہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرکٹ کے مداح کسی کی توہین، نفرت اور بد تمیزی کیے بغیر بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔

وینی رامن نے نوٹ میں لکھا کہ تمام توہین آمیز اور بدتمیزی سے بھرپور پیغامات ارسال کرنے والے مداح تہذیب کے دائرے میں بھی رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آ رہا کہ یہ کہنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے کہ آپ ہندوستانی ہوتے ہوئے بھی اس ملک کو سپورٹ کر سکتے ہیں جہاں آپ پیدا ہوئے اور پرورش پائی، ان سب سے بڑھ کر آپ اس ٹیم کو بھی سپورٹ کر سکتے ہیں جس ٹیم کی نمائندگی آپ کا شوہر یا آپ کے بچے کا باپ کر رہا ہو۔

انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولرز اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والوں کو حوصلہ رکھنے اور دنیا کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

جیو  کے مطابقہ بھارتی شائقین نے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا، ای ایس پی این کے مصنف اسٹیو اسمتھ کے ساتھ، جن کا آسٹریلیا کے بلے باز سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں بھی ان باکس میں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔