47

خاور مانیکا کا انٹرویو، نواز شریف کا بھی ردعمل آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے خاورمانیکا کے انٹرویو پر ردعمل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے خاور مانیکا کے انٹرویوپر کہا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں میرے خیال میں اس کے بعد انہیں ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے۔