42

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کو مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کردی۔

سی ٹی ڈی کے پی کے کی جانب سے سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور دیگر مقامات پر دہشت گردی میں مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی گئی ہے جن کے سروں کی قیمت ایک کروڑ روپے سے تین لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مزید 152 دہشتگرد مطلوب ہیں جن کے سر کی قیمت مقرر کر کے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ مطلوب دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکی سر کی قیمت 3 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔