47

سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں: شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان سے  سوال کیا کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو۔

 سوال کیا گیا کہ بادی النظر میں لگ رہا ہے لولی لنگڑی حکومت ملے گی، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان شااللہ ہم کوشش کریں گے اور  سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔