29

ورلڈ کپ: فلسطینی پرچم تھامے کوہلی کو ملنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کا اہم بیان

 ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص نے پولیس سٹیشن میں اہم بیان دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی،اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے انٹری دی جسے بعد ازاں باہر نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ سے باہر نکالے گئے اس شخص کو گرفتار کر کے احمد آباد میں چاند کھیڑا پولیس سٹیشن میں لے جایا گیا۔پو لیس ا سٹیشن پہنچنے پر اس شخص سے اس کا نام اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ میرا نام وین جانسن ہے، میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میں ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

جب اس سے فلسطینی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں کیونکہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔