27

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کیخلاف اپیل دائر کردی، عدالت نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں ہی نوٹس وصول کرلیا۔

عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کو درخواست کی کاپی مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی اپیل اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔