34

نیب ٹیم کے مزید 4 اراکین چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم کے مزید 4 اراکین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے مزید 4 اراکین چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں، نیب افسران میں میاں عمر ندیم، آصف منیر، وقار الحسن اور وقاص علیم شامل ہیں۔

دوپہر ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچنے والی نیب ٹیم بھی تاحال اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔

نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تفتیش کر رہی ہے۔

نیب نے عدالت سے سابق وزہر اعظم عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔