43

ورلڈکپ جتوانے والے ٹراویس ہیڈ کے بارے میں شین وارن کی 7 سال قبل کی گئی پیشگوئی سچ ہو گئی

آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر شین وارن کی 7 سال قبل ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ٹراویس ہیڈ کے بارے میں کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی ہے ۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق فاسٹ باولر شین وان نے 2016 میں ٹراویس ہیڈ کے بارے میں ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک پیشگوئی کی تھی جو کہ آج شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور تیزی سے ٹویٹر پر وائرل  ہو رہی ہے ۔شین وارن نے 2016 میں ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ" میں ٹراویس ہیڈ کا بہت بڑا مداح ہوں ، میں جانتاہوں کہ وہ آسٹریلیا کا مستقبل میں بہت بڑا سٹار ثابت ہو گا".

یاد رہے کہ ٹراویس ہیڈ نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں 137 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کے خوابوں پر مکمل پانی پھیر دیا ۔