49

عدالت نے پرویز الٰہی کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کو بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کرنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ پرویزالہٰی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پرویزالہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان سے مزید تفتیش درکار نہیں، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری پر رہا کرنے کا حکم دے۔ پراسکیوشن نے پرویزالہی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ پرویزالٰہی کی ضمانت خارج کی جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویزالہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت مسترد کردی۔ پرویزالہٰی پر محمدخان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔