40

اسرائیلی فوجی ترجمان کاانٹرویوکرنے پر عرب ٹی وی کی اینکرکیخلاف مقدمہ

 عرب ٹی وی کی خاتون اینکر لیال الاختیار کے خلاف حالیہ قانونی کارروائی کے حوالے سے چینل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اینکر لیال الاختیار کے ساتھ کھڑا ہے، عرب ٹی وی پیشہ ورانہ امور انجام دینے میں تمام صحافیوں کے ساتھ ہے۔

عرب ٹی وی نے زور دیا کہ لیال الاختیار کے ساتھی آج جو کچھ پیش آرہا ہے وہ صحافت اور اس کی اقدار کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ میڈیا اپروچ، پیشہ ورانہ اور متوازن خبروں کی کوریج کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، یہ صحافیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ہے تاکہ ان کو متوازن مکالمے سے روکا جا سکے۔

یاد رہے عرب ٹی وی چینل کے ساتھی براڈکاسٹر لیال الاختیار کو لبنان میں ان کے خلاف ملٹری پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری کردہ سرچ اور انویسٹی گیشن وارنٹ موصول ہوئے۔متعدد میڈیا پروفیشنلز نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی اویچائی کا کا انٹرویو کرنے پر لیال الاختیار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔