38

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 افراد شہید

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 200 افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔


سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔

الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سینکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔