60

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بننے پر مشورہ

شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کپتان بننے کے بعد پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اہم مشورہ دیدیا ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوی ٹوینٹی کپتان بننے کے بعد ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس پر حریم شاہ نے بھی میدان سنبھالا اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “داماد صاحب! سیاست سے زیادہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں"۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں اپنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر بھروسہ کیا”۔اُنہوں نے کہا کہ “میں اپنی ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا، ہماری ٹیم کی کامیابی اعتماد، اتحاد اور محنت میں ہے۔شاہین شاہ نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی ہیں، ہمارے اندر بھائی چارہ ہے"۔