57

بنگلادیش میں عام انتخابات، اپوزیشن نے 48 گھنٹے ہڑتال کی کال دیدی

بنگلادیش میں گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اتوار سے 48 گھنٹے ہڑتال کی کال دے دی۔

ڈھاکا سے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ شٹ ڈاؤن اتوار کی صبح 6 بجے شروع ہو کر منگل کی شام 6 بجے ختم ہوگا۔

دوسری جانب ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعتیں، حکمراں عوامی لیگ کی حکومت کےاستعفےکا مطالبہ کر رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ انتخابات سے پہلے غیر جانبدار عبوری حکومت لائی جائے۔