24

سرکاری سکولوں کے ایک لاکھ چالیس ہزار بچے سکول چھوڑ گئے

 پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں کمی،ایک لاکھ چالیس ہزار بچے سکول چھوڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بچے رحیم یار خان سے سکول چھوڑ گئے،27 ہزار رحیم یار خان،9 ہزار ڈی جی خان اور 4 ہزار لودھرا ںسے چھوڑ گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے سکولوں میں بھی انرولمنٹ 24 ہزار کم ہوئی،11 ہزار بچے جھنگ سے سکول چھوڑ گئے،راولپنڈی سے 7 ہزار اورفیصل آباد سے 9 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 ہزار اور بھکرسے 3 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے،چکوال ، ملتان اور مظفر گڑھ سے چھ ،چھ ہزار بچے سکول چھوڑ گئے، اس کے علاوہ سرگودھا، وہاڑی سے بھی تین تین ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انرولمنٹ پوری کرنے کیلئے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں ،رواں سال 5 لاکھ 35 ہزار نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا تھا۔