32

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت   ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں  میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  بدھ کے روزموسم  اسلام آباد اور خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں صبح  کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد  رہے گا،تاہم صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند چھائےرہنے کاا مکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہےگا۔